پورٹ ٹرسٹ

پورٹ ٹرسٹ

کراچی (آن لائن) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 45ہزار 515ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ 22ہزار 38 ٹن درآمدی کارگو اور 23 ہزار 477ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ بدھ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 5 ہزار 754 ٹن بلک کارگو‘ 48 ہزار 538 ٹن خشک کارگو اور 73 ہزار 500 ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدات میں 12ہزار 307 ٹن خشک کارگو اور 11 ہزار 170 ٹن مائع کارگو شامل تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہینڈل کئے گئے درآمدات میں 42 ہزار 784 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 11ہزار 865 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 442 ٹن بلک کارگو شامل تھا اس دوران بندرگاہ پر 3 جہاز لنگر انداز ہوئے اور 5 جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 جہازوں کی آمد اور 7 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

مزید : کامرس