گوادرپورٹ سے ایکسپورٹ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا گیا

گوادرپورٹ سے ایکسپورٹ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں گوادر بندرگاہ کوپہلے در آمدات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اب یہاں سے باقاعدہ طور پر ایکسپورٹ کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے جبکہ گوادر پورٹ کو مکمل فعال کرنے سے بیس لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، علاقائی بلوچوں کوروزگارمہیا کرنے میں ترجیح دی جائے گی جن سے بلوچوں کی معاشی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔گوادرکے مچھیروں کی زندگی میں اس بر آمداتی آغاز سے انقلاب برپا ہوگا۔گوادر پورٹ پر بائیس سو اکیاسی ایکڑ رقبہ پر محیط فری زون کا قیام عمل میں لایاگیاہے اور یہ ٹیکس فری زون ہے اور وہ پوری دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ یہاں پر اپنی سرمایہ کاری کریں۔ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں گوادرپورٹ کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی فورس کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...