یوم تکبیر،عالمی دباؤکے باوجود قومی مفاد میں ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا:نواز شریف

یوم تکبیر،عالمی دباؤکے باوجود قومی مفاد میں ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا:نواز ...
یوم تکبیر،عالمی دباؤکے باوجود قومی مفاد میں ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا:نواز شریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 17ویں یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو پیغام دیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت ہم پر بہت دباؤتھا اور ہمیں عالمی پابندیوں کا سامنا تھا مگر ہم نے قومی مفاد میں ایٹمی دھماکے کرنے کو ترجیح دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت ہونے کی بدولت ہم نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور اب کوئی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

پاک چین اقتصادی راہداری پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے ثمرات تمام صوبوں کی عوام تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر عوام کی تائید حاصل رہی تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28مئی 1998 کوچاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کئے اور اب تک تمام اسلامی ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو کہ ایٹمی قوت ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں