اپالو سپورٹس نے وکٹوریس کلب کو 117 رنز سے شکست د ے دی

اپالو سپورٹس نے وکٹوریس کلب کو 117 رنز سے شکست د ے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )اپالو سپورٹس اور وکٹوریس کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤند پر میچ کھیلا گیا جو کہ اپالو سپورٹس نے 117 رنز سے جیت لیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔ جواب میں وکٹوریس کلب 39.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا سکی۔ روشان صوفی نے 71، احمد طارق 60 اور بھٹو نے 69 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب خان شنواری نے 5/59 ، محمد حسن 3/32 اور محمد قاسم نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے آغا شمشیر علی ، اویس طارق اور آفتاب خان شنواری کو شاندر کار کردگی پر انعامات دیئے۔ اس موقع پر فیض رسول ، طارق محمود ، طارق چیمہ اور اکمل شاہ موجود تھے۔