سانحہ ڈسکہ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ ڈیڑھ سو وکلاءاور منشیوں کے خلاف درج

سانحہ ڈسکہ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ ڈیڑھ سو وکلاءاور منشیوں ...
سانحہ ڈسکہ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ ڈیڑھ سو وکلاءاور منشیوں کے خلاف درج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ ڈسکہ کے بعد وکلاءکی جانب سے ڈی سی او اور ڈی پی او آفس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن میں ڈیڑھ سو سے زائد وکلاءاور منشیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 191/15 در ج کیا گیا ہے ۔ یاد رہے سانحہ ڈسکہ میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر رانا خالد کے قتل کے بعد وکلاءکی جانب سے ملک گیر مظاہرے کیے گئے تھے جن میں سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا ۔

مزید : سیالکوٹ