محکمہ شہری دفاع نے رمضان اور مون سون کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا

محکمہ شہری دفاع نے رمضان اور مون سون کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا

لاہور (اپنے نمائندے سے)صوبائی حکومت کے محکمہ سول ڈیفنس نے فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پروگرام ،سستے رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات اور موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا،ایکشن پلان کے تحت آرمی کے انسٹرکٹرز کے زیرنگرانی تربیت یافتہ سول ڈیفنس کے سپیشل دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جون کے پہلے ہفتے میں ہوگی،ڈی سی او لاہور کی ہدایات کی روشنی میں لاہور کینال میں سول ڈیفنس کے ماہر غوطہ خور ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے تمام امور کی ہفتہ وار بنیادوں پر رپوٹس ڈی سی او کے علاوہ وزیراعلی کو ارسال کی جا ئے گی،معلومات کے مطابق تمام نظام کی براہ راست مانیٹرنگ ڈی سی او لاہور کر رہے ہیں اس ایکشن پلان کے تحت سول ڈیفنس کے 14سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو دن رات کی بنیاد پر فائرسیفی اور ہنگامی حالت میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر نے میڈیا کو آگاہی دی کہ ہم اپنے محدود وسائل میں رہ کر بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں فائر سیفٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا نہ آئندہ کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...