عورت معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہے،علامہ یوسف اعوان
لاہور(لیڈی رپورٹر)اسلا می نظریا تی کو نسل کے ممبر علا مہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ کونسل ممبران کی جانب سے باڈی میں ایک سے زائد خا تون ممبر بنا نے کی سفارش کی گئی ہے ،جس کا مقصد دو خواتین کا آپس میں با ہمی صلا ح و مشورہ ہے انہوں نے کہا کہ عورت ہما رے معا شرے کا سب سے اہم حصہ ہے اور اس کو ہم کسی طور بھی نظرانداز نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے خواتین کی نما ئند گی کے لئے سمعیہ را حیل قا ضی ہما ری کو نسل کی رکن ہیں اور آئندہ آ نے والی اسلا می نظر یا تی کو نسل کی با ڈی میں مزید خواتین ارا کین کی نما ئند گی کی سفارش کی گئی ہے۔