سانحہ ڈسکہ نئی وکلاء تحریک کا محرک بن سکتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

سانحہ ڈسکہ نئی وکلاء تحریک کا محرک بن سکتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قانون کے محافظوں کے ہاتھوں قانون دانوں کا قتل المیہ ہے پنجاب میں پولیس گردی روز کا معمول ہے سانحہ ڈسکہ نئی وکلاء تحریک کا محرک بن سکتا ہے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی سے بھارت پریشان ہے سانحہ ڈسکہ پر وزیر علی کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے بے لگام لوڈ شیڈنگ نے پوری قوم کو ذلت اور اذیت کا شکار کر دیا ہے حکمرانوں نے دو سالوں میں کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیاسانحہ ڈسکہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے   پنجاب میں ظلم کا راج ہے ۔ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو کلین چٹ دیکر پولیس کو لائسنس ٹو کِل دے دیا ہے۔پولیس اصطلاحات پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود تھانہ کلچر تبدیل نہیں ہو سکا پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ قومی خزانہ خالی اور حکمرانوں کی جیبیں بھری جا رہی ہیں پاکستان بھارت سے کرکٹ سیریز اپنے ہوم گراؤنڈ پاکستان میں ہی کھیلے۔بھارتی سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے حکومت فوج کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرے نئے بجٹ میں آبی ذخائر کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں حکومتی دعوؤں کے باوجود بجلی کا بحران ختم نہیں ہو سکا ۔