عمران خان ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں،رانا بابر حسین

عمران خان ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں،رانا بابر حسین

 لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی مخالفت میں اتنے آگے نہ نکل جائیں عوام ان کے خلافسڑکوں پرنکل آئیں ،خیبرپختون خواہ حکومت کا ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا اعلان ڈھونگ ہے ،عمران خان ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے   آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میںآگے بڑھائیں گے جبکہ تحریک انصافخیبرپختون خواہ میں عوام کے حقوق پاؤں تلے کچل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم پنجاب کے محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے ۔غریب اور بے سہارا افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل صرفکئے جا رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...