عمران خا ن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،کنول نعمان

عمران خا ن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،کنول نعمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ ہی کلین سویپ کر یگی ‘(ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت عوام کو ٹیکس فری بجٹ دیگی‘ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈ نگ ‘،مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھی مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جا ئیگا ۔   اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ عوام کو پر یشان ہونے کی ضرورت نہیں (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائے گی اور وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف نے قائد اعظم سولر پار ک کے پہلے مر حلے کا آغاز کر کے اصل میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے اور ملک سے جلد اندھیرے ختم ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی عوام کو بھر پور ریلیف دیا جا ئیگا ۔