نواز شریف نے 28مئی کو ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا،حنا پرویز بٹ

نواز شریف نے 28مئی کو ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا،حنا پرویز بٹ

 لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ28مئی کا دن پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخ ساز دن ہے جس روز پاکستانی قوم نے اپنے وزیراعظم کی قیادت میں عالمی طاقتوں کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی پیشکش مسترد کر کے ملکی وقار‘قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا جس سے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔قوم کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایک بار پھر نوازشریف جیسے قائد کی رہنمائی حاصل ہے جس کے نزدیک پاکستان کی سربلندی ،خود مختاری اور سالمیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔ یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرناہوگا کہ جس طرح ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ تر بنانے کے لئے پاکستانی قوم ، قیادت، مسلح افواج اور سائنسدانوں نے اپنا خون جگر دیا اسی طرح اب پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ 28مئی قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب اقوام عالم میں پاکستان کو اسلامی دنیا کا سب سے طاقتور ملک تسلیم کر لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے ہوتے ہوئے کسی ملک میں مجال نہیں کہ وہ پاکستان کی سا لمیت کومیلی آنکھ سے دیکھے۔ مسلم لیگ(ن)ماضی کی طرح آج بھی پا کستان کے ایٹمی اثاثوں اورعوام کے بنیادی انسانی حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1