تحریک انصاف کا شاندار مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے،عبدالعلیم خان

تحریک انصاف کا شاندار مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدور کا اہم مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی لاہور آفس میں منعقد ہوا جس میں موجودوہ سیاسی حالات، ڈسکہ کی صورت حال، بلدیاتی انتخابات اور پارٹی امور کے حوالے سے باہم صلاح مشورے کیے گئے اور سب نے مل کر کام کرنے کے عزم کے اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی اور پارٹی کا شاندار مستقبل اولین ترجیح ہے تاکہ عمران خان کی 19سالہ سیاسی جدوجہد کو ثمر آور کیا جاسکے ۔عبدالعلیم خان کی طرف سے منعقدہ اس غیر رسمی اجلاس میں گجرات سے محمد الیاس چوہدری ، قصور سے ندیم ہارون ،ننکانہ صاحب سے متعاصف علی سندھو، نارو وال سے ندیم نثار، شیخوپورہ سے کنور عمرا ن سعید، سیالکوٹ سے چوہدری شاہ نواز، جہلم سے ندیم افضل، خوشاب سے ملک مزمل اعوان، مظفر گڑھ سے نواب زادہ محمد احمد خان ، رحیم یار خان سے رانا راحیل احمد، راجن پور سے لیفٹینٹ کرنل (ر) فاروق خان بزدار، جھنگ سے زاہد حسین جاوید اور اوکاڑہ سے اظہر محمور چوہدری نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ ڈسکہ کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا ء کی گئی سابق صدور نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس غفلت اور نااہلی پر فوری طورپر استعفی دے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سابق صدور پارٹی امور سے متعلق متفقہ چارٹر پر صوبائی آرگنائزر چوہدر ی محمد سرور سے ملاقات کریں گے اور انکے سامنے سفارشات رکھیں گے ۔اجلاس کے شرکاء نے پنجاب میں ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابا ت کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال ۔