ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلاء کا قتل بربریت کی بدترین مثال ہے،بلال شیرازی

ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلاء کا قتل بربریت کی بدترین مثال ہے،بلال شیرازی

 لاہور(جنرل رپوٹر) مسلم لیگ( ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے صدر بارایسوسی ایشن ڈسکہ سمیت 2وکلاء کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بربریت کی بدترین مثال قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ بری طرح ناکام رہی انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات اور تربیت کی از حدضرورت ہے پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ یہ صوبہ میں حکومت کی نااہلی اور لاقانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔   اس واقعہ نے دور آمریت کی یا د تازہ کردی ہے ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ وکلاء کا اس افسوسناک واقعہ پر احتجاج ان کا حق ہے لیکن وکلاء پرامن احتجاج میں تشدد کا عنصر غالب نہ آنے دیں اور جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں ۔انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1