مدارس کے خلافعالم کفر کا اتحاد بے معنی نہیں،مفتی خان محمد

مدارس کے خلافعالم کفر کا اتحاد بے معنی نہیں،مفتی خان محمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف عالم کفر کا اتحاد بے معنی نہیں وہ مسلمانوں کو ان کی اصل تعلیمات سے محروم کرنا چاہتے ہیں، اگر حکمرانوں نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے تو خدانخواستہ یہ ملک تاشقند اور سمرقند بن جائے گا،اس فیصلہ کن معرکہ میں رسول اکرم کے وارثین اور علم نبوت کے حاملین نے کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمدخان قادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ، ڈاکٹر فرید احمد پر اچہ مولانا رغب حسین نعیمی،مولانا امیر حمزہ،ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، مولانا زاہد الراشدی،علامہ نیاز حسین نقوی ،حافظ عبدالغفار روپڑی،مولانا احمد علی قصوری ،قاری خلیل الرحمن قادری،حافظ عاکف سعید مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروق رحیمی سمیت دیگر نے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اسلام کا قلعہ ہے ‘ سیکولر عناصر کے عزائم خاک میں ملا دئیے جائیں گے       پوری امت کے اسلامی تشخص اور آزادی و سا لمیت کیلئے دنیا بھرکے علما اور دینی قوتوں کے وحدت اور یکجہتی پرزور دیااور اس فیصلہ کن معرکہ میں حکمرانوں یا سیستدانوں نے نہیں بلکہ رسول اکرمﷺ کے وارثین اور علم نبوت کے حاملین نے کردار ادا کرنا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1