اے ٹی آئی کل ملک بھر میں یوم عشق رسولﷺمنائے گی

اے ٹی آئی کل ملک بھر میں یوم عشق رسولﷺمنائے گی

 لاہور( لیڈی رپورٹر)اے ٹی آئی پاکستان کے مرکزی رہنمامحمد اکرم رضوی نے اعلان کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اے ٹی آئی 29مئی بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں ’’یوم عشق رسول ﷺ‘‘ کے طور پرمنائے گی اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور اہلسنّت کی دس لاکھ مساجد میں علمائے اہلسنّت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے اور نماز جمعہ کے بعد مساجداور پریس کلبوں اور تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی جلسے جلوس مظاہرے بھی کئے جائیں گے ۔اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلیاں نکالی جائیں گی ۔   جن سے اے ٹی آئی کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1