غیرت مند عوام یوم تکبیر بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے،مسز نسرین اختر

غیرت مند عوام یوم تکبیر بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے،مسز نسرین اختر

 لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہ پاکستان کے محب وطن اورغیرتمندعوام ’’یوم تکبیر‘‘ بھرپور جوش وجذبے اورتجدید عہد کے ساتھ منائیں گے مسلم لیگ (ن) کے ہوتے ہوئے کسی ملک میں مجال نہیں کہ وہ پاکستان کی سا لمیت کومیلی آنکھ سے دیکھے۔ مسلم لیگ(ن)ماضی کی طرح آج بھی پا کستان کے ایٹمی اثاثوں اورعوام کے بنیادی انسانی حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے آج28مئی کوپورے ملک میںیوم تکبیربھرپور جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا ۔مسلم لیگ (ن)کے قائد وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنے اقتدارکی قربانی دے کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ،مسلم لیگ (ن) جمہوریت اورپاکستان کی سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی وہ گزشتہ روزیوم مئی کے سلسہ میں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اپنے دوسرے دوراقتدار میں پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کی بقاء کیلئے بیرونی دباؤ کے سامنے ڈٹ گئے تھے ،پھر انہیں اقتدار سے بے دخل اور جبراً ملک بدرکرکے اس "بغاوت "کی سزا دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قدروں کیلئے وزارتوں کی قربانی وزیر اعظم پاکستان کے عزم و استقلال کی آئینہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)آج بھی خلوص نیت کے ساتھ میثاق جمہوریت اورمیثاق مری پرعمل پیرا ہے ۔مسلم لیگ(ن) آئین کی حکمرانی‘قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کو شاں ہے۔مسلم لیگ (ن )وطن عزیزکی سلامتی ،استحکام اور مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔       مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1