فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے المدینہ بلڈ بنک اور جدید کلینکل لیب کا افتتاح

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے المدینہ بلڈ بنک اور جدید کلینکل لیب کا ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے ڈیفنس کے علاقے میں المدینہ بلڈ بنک اور جدید کلینکل لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔20 لاکھ روپے مالیت کی یہ جدید لیب اور بلڈ بنک خیابان جناح مین بلیواڈ پر واقع فلاح انسانیت کے ڈیفنس دفتر مرکز الرباط کی پہلی منزل پر قائم کیا گیا جس کا افتتاح جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل مولانا ابو الہاشم نے کیا۔ اس موقع پرفلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے مسؤل محمد زبیر ، جماعۃ الدعوۃ جنوبی لاہور کے مسؤل محمد ادریس فاروقی ، جماعۃ الدعوۃ ڈیفنس کے مسؤل مشتاق احمدو دیگر موجود تھے ۔ بلڈ بنک میں جدید مشنری موجود ہے جہاں ہر قسم کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں ۔ لیب میں تربیت یافتہ ماہر عملہ تعینات کیا گیا ہے جس میں لیب ٹیکنیشن، لیب اسسٹنٹ، ٹیکنالوجسٹ اور دیگر عملہ موجود ہے ۔ المدینہ بلڈ بنک پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک لوگوں کو خون اور دیگر وابستہ سہولیات فری فراہم کی جائیں گی ۔ بلڈ بنک کے افتتاح کے موقع پر درجنوں لوگوں کی بلڈ گروپنگ اور شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو الہاشم کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کو جماعۃ الدعوۃ کی یہ فلاحی سرگرمیاں ایک آنکھ نہیں بھاتیں ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...