وکلاء جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں،اکمل خان باری

وکلاء جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں،اکمل خان باری

 لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ وکلاء جلاؤ گھیراؤاور تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں ،پڑھے لکھے طبقے کو ایسی حرکات زیب نہیں دیتی،حکومت ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی،اگر وکلاء نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو حکومت ایکشن میں آئے گی۔ اکمل خان باری نے کہا ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا قتل قابل مذمت ہے مگر وکلاء نے جو راستہ اختیار کیا ہے ہر گز درست نہیں ہے ایسے سسٹم میں مزید خرابی پیدا ہوگی  اور حالات بھی خراب ہونگے ،پاکستان وکلاء کا جمہوریت کی مضبوطی اور عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ہے ان کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا مگر وکلاء کیجانب سے سرکاری املاک کو جلایاجانا حیرت کی بات ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...