منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور یوحنا آباد کرکٹ الیون کے درمیان دوستانہ میچ

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور یوحنا آباد کرکٹ الیون کے درمیان دوستانہ ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی )منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور یوحنا آباد کرکٹ الیون کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جو یوحنا آباد الیون نے 10رنز سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ چیف آرگنائزر انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا تھے۔ سیکرٹری کیتھولک بشپ جاوید ولیم، ایگزیکٹو سیکرٹری URI، چیئرمین ’’ساتھ ‘‘پاکستان فاؤنڈیشن کاشف نواب، علامہ حافظ و دیگر نے میچ میں شرکت کی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی خرم نوازگنڈاپور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں تے ہوئے کہا کہ اس میچ کابنیادی مقصد دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے بین المذاہب مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں آباد ہر مذہب کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملکر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو شکست دیں۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے کہا کہ یوحنا آباد چرچز دہشتگردی کے واقعات کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ دونوں مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور سماجی سطح پر کام کیا جائے گا۔ یہ دوستانہ میچ اسی پس منظر میں منعقد ہوا اور اس نوع کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1