سب رجسٹراروں کی غفلت رجسٹریشن ایکٹ کے پیرا نمبر 43 پر عمل در آمد سوالیہ نشان

سب رجسٹراروں کی غفلت رجسٹریشن ایکٹ کے پیرا نمبر 43 پر عمل در آمد سوالیہ نشان

لاہور(عامر بٹ سے)بورڈآف ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچ میں تعینات سب رجسٹرار ز کی مجرمانہ غفلت ،رجسٹریشن ایکٹ کے پیرا نمبر 43 پرعمل درآمد کرنا بھول گئے ،ہفتہ وار بنیادوں پر ریکارڈ اکی انسپکشن اور رجسٹریشن برانچوں کا ریکارڈ اپ گریڈ رکھنے کے ذمہ دار سب رجسٹراروں نے بورڈآف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ ہدایات بھی نظر انداز کر دیں ،جس کے باعث کاغذات کی گمشدگی ،نامکمل ریکارڈ اور برانچوں میں بے ترتیب بکھری رجسٹریوں نے برانچوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ،ریکارڈ کی مرمت کیلئے رکھا جانے والا پرائیویٹ عملہ بھی دیہاڑیاں لگانے پر زور دینے لگا،کئی سالوں سے ڈسٹرکٹ رجسٹرار کو ایک ابھی انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کروایا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن میں تعینات سب رجسٹرارز نے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی معمول بنا لی ہے ،رجسٹریشن ایکٹ کے پیرانمبر 43کے مطابق سب رجسٹرار ہفتہ وار بنیادوں پر برانچ کی انسپکشن کرکے اس کی رپورٹ سرٹیفکیٹ کی شکل میں ڈسٹرکٹ رجسٹرار کو جمع کروانے کے پابند ہیں ،ڈسٹرکٹ رجسٹرار سب رجسٹرارز کی جانب سے جمع کروائے جانے والے سرٹیفکیٹ اور مسائل کی نشاندہی پر فوری عمل کرنے کا پابند ہے لیکن حیرت انگیز طورپر پچھلے کئی سالوں سے ڈسٹرکٹ رجسٹرار آفس ،کسی بھی رجسٹرار کی طر ف سے ہفتہ وار انسپکشن رپورٹ کا منتظر ہے جس کاخمیازہ براہ راست عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،رجسٹریشن برانچوں میں تعینات پرائیویٹ عملہ جس کی ذمہ داری ریکارڈ کی دیکھ بال کرنا ہے وہ بھی ٹاؤٹ مافیا کا کردار ادا کرکے صرف دیہاڑیاں لگانیمیں مصروف ہے،کئی سالوں سے ڈسٹرکٹ رجسٹرار آفس میں سب رجسٹرار ز کی طرف سے ایک بھی مینٹنس اور انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانا اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ یا تو سب رجسٹرار اس قانون سے نا بلد ہیں یا پھر جان بوجھ کر اس سے کنارہ کشی کی روش کو اپنائے ہوئے ہیں ،یہی صورتحال ڈسٹرکٹ رجسٹرار آفس کی ہے جس کی طرف سے بھی سب رجسٹرار ز کو ایک بھی ہدایت جاری نہیں کی گئی کہ رجسٹریشن ایکٹ کے پیرا نمبر43پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے انسپکشن رپورٹ جمع کروائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...