محکمہ خزانہ نے گریٹر اقبال پارک منصوبہ کی منظوری دیدی

محکمہ خزانہ نے گریٹر اقبال پارک منصوبہ کی منظوری دیدی

 لاہور(اپنے خبر نگار سے)محکمہ پی اینڈ ڈی نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نئے منصوبے گریٹر اقبال پار ک کی منظوری دے دی منصوبہ ڈیڑھ سو ایکٹر پر مشتمل ہو گا جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہو گی اور ایک منفرد طرز کا منصوبہ ہو گاتفصیلات کیمطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا سب سے بڑا منصوبہ جس کی منظوری کیلئے اتھارٹی نے پی سی ون تیار کر کے شعبہ پی اینڈ ڈی کو بھیجا تھا ۔89کروڑ کے اس منصوبے کی منظوری پی اینڈ ڈی نے دے دی ہے اور واپس پی ایچ اے کو بھجوادیا گیا ہے اب اتھارٹی اس کا ٹینڈر جاری کرے گی تاکہ منصوبہ شروع کیا جا سکے یہ پارک اپنی طرز کا ایک منفرد پارک ہو گا جس میں کمرشل شاپس،اسکیٹنگ کورٹس ،جم،فٹ بال گراؤنڈ کے علاوہ چاروں صوبوں کے الگ الگ کورٹس بنائے جائیں گے جس میں ہر صوبے کی ثقافت کے مطابق روایتی کھانے تیا رکیے جائیں گے اور یہ منصوبہ لاہور کیلئے ایک بڑی تفریح گاہ ہو گاجس سے شہری چاروں صوبوں کی ثقافت اور کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1