پرنسپل کریسنٹ ماڈل سکول چودھری عبدالشکور کریکولم بورڈ کے رکن نامزد

پرنسپل کریسنٹ ماڈل سکول چودھری عبدالشکور کریکولم بورڈ کے رکن نامزد
 پرنسپل کریسنٹ ماڈل سکول چودھری عبدالشکور کریکولم بورڈ کے رکن نامزد

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حکومت پنجاب نے ممتاز ماہر تعلیم اور کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کے پرنسپل چودھری عبدالشکور کو پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کا رکن نامزد کیا ہے۔ چودھری عبدالشکور مشہور ریاضی دان ہیں جو20 سال تک ایچی سن کالج لاہور میں تدریس کا فریضہ انجام دیتے رہے اور گزشتہ20سال سے زائد عرصہ سے کریسنٹ سکول شادمان سے منسلک ہیں۔ شعبہ تعلیم سے متعلقہ افراد نے چودھری عبدالشکور کی بطور ممبر کریکولم بورڈ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پہلی سے میٹرک تک کے نصاب کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1