تعلیم یافتہ نوجوان ترقی میں کلید ی کردار ادا کر سکتے ہیں،رضا محسن

تعلیم یافتہ نوجوان ترقی میں کلید ی کردار ادا کر سکتے ہیں،رضا محسن

 لاہور (لیڈی رپورٹر ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کے مرکزیسیکرٹری تعلیم رضا محسن نے مرکزی سیکرٹریٹ میں امامیہ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجون ہی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان جن مشکلات کا شکار ان سے نکلنے کی واحد امید تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اسلام کی حقیقی تعلیم کا درس دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اسلامی اقدار اور جدید تقاضوں کے عین مطابق ہونا چاہئے ۔   تاکہ طلباء دینی تعلیمات کی روشنی میں وقت کے جدید تقاضوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے میدان عمل میں آئیں اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ مغرب زدہ مفکرین و نام نہاد دانشور ہیں جوکر رہے ہیں ایک طرف معاشرے کے لئے ناسور بنتے جارہے ہیں اور دوسری طرف نوجون نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں اور مایوسی پھیلارہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...