پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی عمارت کے معائنہ کی ہدایت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی عمارت کے معائنہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈ ی رپورٹر )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن واؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ سکول عمارت کا معائنہ کروا کر فٹنس سر ٹیفیکیٹ اور اس کی کاپی محفوظ رکھی جائے ڈائریکٹر (ایجوکیشن وؤچر سکیم(کی جانب سے جاری کردہ ایک محکمانہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کے لیئے ہر لحاظ سے محفوظ بلڈنگ کی فراہمی پیف کی اولین ترجیح ہے، لہذاسکول مالکان عمارت کی ضروری مرمت کا کام گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی خستہ حال سکول بلڈنگ اور اس حوالے سے پیف کی واضح پالیسی پر عمل در آمد میں ناکامی کی صورت پارٹنرشپ کی تنسیخ کی جاسکتی ہے۔