ورکشاپس کا انعقاد طلباء کو عملی صحافت ،صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں کردار ادا کرتا ہے

ورکشاپس کا انعقاد طلباء کو عملی صحافت ،صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں کردار ادا ...

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یو نیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سکول آف میڈیا اینڈ کمیو نیکشن سٹڈیز اور میڈیا کلب کے زیر اہتمام براڈ کاسٹ جرنلزم پردو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ نے کہا کہ اس نوع کی ورکشاپس کا انعقاد طلباء کو عملی صحافت کے اسرارورموز سے آشنا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں طلباء کی تربیت کے لیے ان کا تسلسل سے انعقاد بہت ضروری ہے جبکہ ڈین سکول آف میڈیا ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کا کہنا تھا کہ ا یسی ورکشاپس میں عام فہم اور سادہ زبان کا استعمال کا جانا چاہیے براڈ کاسٹنگ ایک سپیشیلائزڈ سائنس ہے۔ ورکشاپ میں یو سی پی سمیت لا ہو ر گیر یز ن یو نیورسٹی ،یو نیورسٹی آف سر گودھا اوردیگر یو نیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران بی بی سی سے تعلق رکھنے والے شاھد ملک ‘ڈی جی پی آرکے توصیف صبیح اور ممتازبراڈ کاسٹر احمد شیخ نے طلباء و طالبات کو لیکچرز دیے جبکہ ’’براڈ کاسٹ ان پاکستان ‘‘کے موضوع پہ منعقدہ مباحثے میں نامورصحافی مجیب الرحمان شا می،نصر اللہ ملک،ذولفقار راحت اور حنا ادیب نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلباء و طالبات کو صحافت کے شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے محنت کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی۔ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان شا می نے کہا کہ براڈ کاسٹ جرنلزم ایک بہت بڑی فیلڈ ہے طلبا و طالبات میں اس کی لگن دیکھ کر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔آج کے طلباء و طالبات کو بہت بہتر سہولیات میسر ہیں انہیں اس سے فا ئدہ اٹھانا چاہیے۔ورکشاپ کے اختتام پر طلبا و طالبات میں سر ٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...