پنجاب یونیورسٹی میں مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے تقریب

پنجاب یونیورسٹی میں مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب یونیورسٹی میں مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے ’’CAREGIVER BURDEN IN PSYSHIATRIC REHABILITATION‘‘کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب پاکستان سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن،پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ اطلاقی نفسیات،سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی اور پاکستان ایسوسی ایشن فار کلینکل سائیکالوجسٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔جس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ سیکالوجی کے مسائل پر بہت سارا کام کرنے کی ضرورت ہے اور ایکسپرٹس سمت دیں اور معاملات کی نشاندہی کریں پنجاب حکومت مسائل حل کرگے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ دنیا میں جو قومیں علم کے حوالے سے سپر پاور بننا چاہتی ہیں اور اپنا غلبہ قائم کرنا اور استحکام لانا چاہتی ہیں ان کو سائیکالوجی پر مکمل عبور ہوتا ہے۔تقریب میں شعبہ اطلاقی نفسیات اور سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے طالب علموں نے ذہنی صحت کے حوالے سے شاعری اور ڈاکومنٹری یز بھی پیش کیں۔   اور سونئیرز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔مینٹل ہیلتھ ڈے2015کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں ڈائریکٹر سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی ڈاکٹر رخسانہ کوثر ،جنرل سیکرٹری پی پی اے بلال صوفی،ڈاکٹر الطاف علی،ڈاکٹر تنویر نصر،مسز رخسانہ شاہ،زاہد چوہدری،ڈاکٹر طاہرہ جبیں ،مسز سعدیہ شاہ زیب ، ڈاکٹر صائمہ داؤد اور عروج شریف نے شرکت کی اور پینل ڈسکشن میں حصہ لیا ۔