عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی
لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ اسوقت عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ اس کا مقابلہ صرف دینی قوتوں اور پوری امت مسلمہ کے اتحاد سے کیا جاسکتا ہے علماء کرام اور دین کے طلباء ‘ دینی قوتیں ملت کی بقاء ‘امت کی سلامتی مذہب کی حفاظت ‘ پاکستان اور عالم اسلام کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے ’’دینی مدارس اور علماء کا کردار ‘‘ کے مو ضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری فیاض سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اسلام کے بارے میں مغرب کے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے کیلئے اسلام کی اصل عادلانہ تصویر پیش کرنی چاہیے ‘ اسلام دہشت گردی کا نہیں بلکہ امن کا ضامن اور انسانیت کی نجات کا پیغام ہے ۔