خاندانی سیاست نے جمہوریت کاجنازہ نکال دیا ہے،محمد جمیل

خاندانی سیاست نے جمہوریت کاجنازہ نکال دیا ہے،محمد جمیل

 لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست نے جمہوریت کاجنازہ نکال دیا ہے ،ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے فرسودہ نظام کوبدلنا ہوگا،موجودہ نام نہاد جمہوریت نے عوام کو انکے بنیادی حقوق سے ہی محروم کردیا،قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ جمارکھا ہے، آمرانہ قوتوں نے اپنے غیر جموہری اقتدار کو طوالت دینے کیلئے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان پیدا کئے جسکا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں اسوقت جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی آمریت قائم ہے،قومی وسائل کی بندر بانٹ نے قیام پاکستان کے مقاصد کو شدید نقصان پہنچایا ہے،عام آدمی مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے جسکا کوئی بھی پرسان حال نہیں لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے سخت پریشان ہیں اور دہشت گردی، مہنگائی ،بے روزگاری، لاقانونیت اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل نے خلق خدا کوذہنی مریض بنادیا ہے،ذہنی دباؤ کے باعث بلڈ پریشر،شوگر اور ہارٹ اٹیک کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے اور غربت سے تنگ لوگ خودکشی پر مجبور ہیں،غریبوں کو میٹرو بس نہیں بلکہ پیٹ کی آگ بھجانے کیلئے روٹی چاہیئے، ملک میں آج تک جتنے انتخابات ہوئے ان میں اسٹیبلشمنٹ کا واضح عمل دخل رہا ہے، 2013کے عا م انتخابات میں شریف برادران کو اقتدار میں لانے کیلئے صرف سابق چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کاہی کردار نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔   ب وہی اسٹیبلشمنٹ ان سے جان چھڑوانے کی خواہاں نظر آرہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...