سی ایس ایس میں ٹاپ کرنیوالی سنٹرل پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو ایلومینائی ڈنر میں کار کا انعام

سی ایس ایس میں ٹاپ کرنیوالی سنٹرل پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو ایلومینائی ...

 لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے حالیہ سالانہ ایلومینائی ڈنر میں جویریہ مقبول کو یونیورسٹی کے جانب سے برینڈ نیو کا رکا انعام دیا گیا، انہیں یہ انعام سی ایس ایس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دیا گیا ، کار کی چابی چیئرمین بورڈ آف گورنر یو سی پی میاں عامر محمود نے پیش کی ۔ جویریہ مقبول ایم بی اے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں بھی ٹاپ کیا تھا۔ ڈنر میں عاطف اسلم جو کہ یو سی پی ایلومینائی ہیں نے بھی شاندار پرفارمنس دی۔انھوں نے اپنے گیتوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4