ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمیؒ کے چھٹے ’’یوم شہادت‘‘ پر2جون کو’’شہیدپاکستان کانفرنس‘‘کی تیاریا ں عروج پر

ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمیؒ کے چھٹے ’’یوم شہادت‘‘ پر2جون کو’’شہیدپاکستان ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)ممتازعالم دین ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمیؒ کے چھٹے ’’یوم شہادت‘‘کے موقع پر2جون کو ہونیوالی ’’شہیدپاکستان کانفرنس‘‘کی تیاریا ں عروج پرپہنچ گئیں۔کانفرنس سے علامہ احمدعلی قصوری،مفتی محمدخان قادری،پیراعجا ز احمدہاشمی،قاری محمدزوار بہادر،علامہ قاسم علوی، مفتی حسیب قادری،صاحبزادہ نذیر سلطان ایم این اے،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،حافظ شفیق الرحمن،نجم ولی خان،اوریا مقبول جان، جسٹس(ر) نذیر اخترسمیت ملک کے نامورعلماء ومشائخ،دانشور،وکلاء اور صحافی حضرات اظہار خیال فرمائینگے۔نع    یمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 2 جون سے شروع ہونے والی دس روزہ تقریبات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کل29جون بروز جمعۃ المبارک جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کامشترکہ اجلاس پروفیسر لیاقت علی صدیقی کی زیرصدارت ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4