پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی سانحہ ڈسکہ کی شدید مذت
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد،عندلیب عباس ، شبیرسیال، علیم اللہ وڑائچ اور ڈاکٹر عاطف الدین نے سانحہ ڈسکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا،متاثرہ خاندانوں کے غم میں تحریک انصاف برابر کی شریک ہے، پی ٹی آئی وکلاء برادری کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ ڈسکہ کے سفاک قاتلوں سخت سے سخت سزا دی جائے ،رہنماؤں نے کہاکہ پولیس نے سانحہ ڈسکہ میں ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کی ، پنجاب کے حکمران چلوبھر پانی میں ڈوب مریں ،انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، حکمران اتنا ظلم کریں جتنا وہ کل خود برداشت کرسکیں، انہوں نے کہاکہ سانحہ ڈسکہ کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، رہنماؤں نے کہاکہ سانحہ فیصل آباد ،ماڈل ٹاؤن اور ڈسکہ کے سانحہ نے پنجا ب کے حکمرانوں کی گڈ گورننس کی کلی کھول دی ہے ، پنجاب کی پولیس عوام کے محافظ بننے کی بجائے سفاک قاتل بن گئی ہے ، پنجاب کے حکمرانوں کو ظلم کا حساب دینا ہوگا ،سانحہ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انصاف کے حصول تک حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔