, ہال روڈ پر یوم تکبر کا کیک کاٹا گیا ، سیکڑوں تاجروں کی شرکت

, ہال روڈ پر یوم تکبر کا کیک کاٹا گیا ، سیکڑوں تاجروں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ کے زیر اہتمام ہال روڈ پر یوم تکبر کے موقع پر کیک کاٹا گیا جس میں مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکڑٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ماجد ظہور بٹ اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے صدر ناصر سعید مہمان خصوصی تھے اس موقع پر تاجروں نے یوم تکبیر پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جس طرح ن لیگ کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا ایسے ہی تاجروں کے حقوق کا تحفظ کر کے ملک کو ایشین ٹائیگر بنا دیں ، اس موقع پر محمد شبیر لبھا، بابر علی خان ، حاجی نواز پپو، ملک خالد اقبال، میاں ثاقب، عامر خان ، محمد سعید،ایس ایم خضر، آصف محمود بٹ، چودھری جمشید، ملک عارف اعوان، ملک الیاس اعوان، شیخ ساجد،حاجی حنیف،کرامت اعوان، آصف نوید، حافظ خالد، حاجی اقبال، ظفر اقبال اور وکیل احمد کھچی بھی موجود تھے۔