ایل ڈی اے میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل

ایل ڈی اے میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل

 لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اختیارات نچلی سطح تک دے دیے گئے۔پہلے یہ اختیارات ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے پاس تھے ۔اب یہ اختیارات متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کو دے دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے ہیں۔جس میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرنے کے اختیارات پہلے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے پاس تھے،جو کہ اب شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے انچارج چیف ٹاؤن پلاننگ کو دے دیے گئے ہیں۔    اسی طرح پراؤیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہن رکھے گئے پلاٹس کو کلئیرکرنے کے اختیارات پہلے ڈی جی ایل ڈی اے کے پاس تھے،اب یہ اختیارات چیف میٹروپولیٹن پلانر کو دے دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ رہن رکھے گئے پلاٹوں کا مقصد اگر سکیم مالکان ،سکیم کی ڈویلپمنٹ مکمل نہ کریں تو محکمہ ایل ڈی اے ان پلاٹوں کی آکشن کر کے سکیم میں ڈویلپمنٹ کرے گا۔ اختیارات کا نچلی سطح پر آنے سے عام عادمی کو فائدہ ہو گا۔اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے کام میں تیزی جبکہ مسائل میں کمی آئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...