ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کے وفدکی خواجہ احمد حسان سے ملاقات

ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کے وفدکی خواجہ احمد حسان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کے وفد نے صوبائی صدر پنجاب رانا علی اصغر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈشنل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب چوہدری افضال، سنیئر ممبر مشاورتی کمیٹی پنجاب چوہدری شبیر اور مشیر وزیراعلی گلبرگ ٹاؤن لاہور چوہدری عاصم رحمن بھی موجود تھے۔ ڈرافٹسمین کے وفد نے حکومتی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں مذاکرات کئے۔خواجہ احمد حسان اور تمام کمیٹی ممبران نے پوری توجہ سے ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کی اَپ گریڈیشن اور تمام مطالبات سنے اور مکمل یقین دہانی کروائی کہ تمام مطالبات وزیراعلی پنجاب سے جلد از جلد منظور کروائیں گے۔ آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا وفد صوبائی صدر رانا علی اصغر، صوبائی جنرل سیکرٹری محمود مختار چشتی، صدر لاہور ڈویثرن محمد معصوم، جنرل سیکرٹری لاہور ڈویثرن میاں بشارت حسین، سنیئر نائب صدر پنجاب سیدآفتاب بخاری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور ڈویثرن چوہدری عبدالغفار پر مشتمل تھا۔