یوسی کاچھا میں چوہدری عطاء اﷲ کی سرپرستی میں پارٹی آفس کا شاندار افتتاح

یوسی کاچھا میں چوہدری عطاء اﷲ کی سرپرستی میں پارٹی آفس کا شاندار افتتاح

 لاہور(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز یونین کونسل کاچھا میں صدر لیبر ونگ مسلم لیگ نوازپی پی 160چوہدری عطا اللہ کی سرپرستی میں پارٹی کے آفس کا شاندار افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی رانا مبشر اقبال راہنما مسلم لیگ نواز این اے129،ملک سیف الملوک کھوکھر ایم پی اے پی پی160، چوہدری شہزاد انور صدر لیبر ونگ ضلع لاہور ،خالد محمود زرگر جنرل سیکریٹری پی پی 160،ملک فیاض نائب صدر،قیصر علیم سندھو ،ملک فیصل کھوکھر،ملک عثمان اے زیڈ مارکٹنگ سمیت ن لیگی کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔مقررین نے کارکنان سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔رانا مبشر نے کہا کہ لیبر ونگ کا مقصد مزدورطبقے کی فلاح ہے۔اور ہمارے مزدور بھائیوں کے لیے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ حلقہ کے مزدور طبقہ کی بہتری اور ترقی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔چوہدری شہزاد انور نے کہا کہ لاہور میں لیبر کالونی کا منصوبہ اور آشیانہ سکیم میں مزدور بھائیوں کے لیے مفت گھر وں کی فراہمی مسلم لیگ نواز کی غریب پروری اور محروم طبقے سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔    چوہدری عطااللہ نے کہا کہ ہمیں مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والے ظلم کا اژالہ کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے چوہدری عطا اللہ کے ڈیرے پرپُر تکلف عشائیے کا انتظام بھی موجود تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...