آج یوم تکبیر پرپاکستانیوں کاجوش وجذبہ دیدنی ہوگا،عامر نواب

آج یوم تکبیر پرپاکستانیوں کاجوش وجذبہ دیدنی ہوگا،عامر نواب

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ آج یوم تکبیر پرپاکستانیوں کاجوش وجذبہ دیدنی ہوگا۔ پاکستان سے محبت کرنیوالے شہریوں کے نزدیک یوم تکبیر درحقیقت ایک قومی دن اورقومی تہوار ہے۔   ،کوئی زندہ قوم اپنے ہیروزاوراپنے قومی تہوارکوفراموش نہیں کرتی۔یوم تکبیر کوایک باب کی حیثیت سے قومی نصاب میں شامل کیا جائے۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی پاکستانیت اوراستقامت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔وہ پاکستان کے قومی مفادات پرکسی قسم کاسمجھوتہ اورنہ بیرونی دباؤقبول کرتے ہیں ۔14اگست1947ء قیام پاکستان جبکہ28مئی1998ء استحکام پاکستان کادن ہے ۔مادروطن کے دفاع کیلئے سردھڑکی بازی لگادیں گے ،آج دنیا بھرمیں مخلص پاکستانیوں کے زیراہتمام یوم تکبیراس تجدیدعہدکاساتھ منایا جارہا ہے۔ یوم تکبیر صرف مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کانہیں بلکہ ہرہم وطن کادن ہے۔وہ یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک شاندارتقریب سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ قیام پاکستان اوردفاع پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اورقائداعظم ثانی میاں نوازشریف کاطرہ امتیاز ہے۔ بھارت میں آج تک ایٹمی طاقت بننے کادن نہیں منایا گیا جبکہ پاکستان میں اس دن کوعیدسعیدکی طرح منایاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ آج اپنے بچوں کوتحریک قیام پاکستان کی تاریخ اورقومی ہیروزکی قربانیوں ،قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...