ٹریفک وارڈنز نے ڈاکو کو پکڑ کر تھانہ داتا دربار کے حوالے کردیا

ٹریفک وارڈنز نے ڈاکو کو پکڑ کر تھانہ داتا دربار کے حوالے کردیا

 لا ہور (وقائع نگار خصوصی )چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک سیکٹر لوئر مال کے سیکٹرانچارج اور2وارڈنز نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑ کر ما ل مسروقہ سمیت تھانہ داتا دربار کے حوالے کردیا ۔سی ٹی او نے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ سیکٹر انچارج لوئر مال طارق ولی پٹرولنگ کررہے تھے کہ موہنی روڈ کے قریب ایک ڈاکونے عزیز بیگم زوجہ خالد سکنہ گلی نمبر 2ٹبہ بابا فریدلوئر مال سے اس کاپرس چھین کر فرار ہو رہا تھا۔خاتون کے شور مچانے پر ٹریفک انسپکٹرطارق ولی نے ٹریفک وارڈنز فیاض اور نوید کے ہمراہ ڈاکو کا تعاقب شروع کردیا اور پرس چھیننے والے ڈاکو کو پکڑ لیا ۔ملزم باقر ولد شیر سکنہ کالا خطائی نے سے چھینا گیا پرس بھی برآمد ہوگیا۔ٹریفک اہلکاروں نے ساری صورتحال افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ملزم کوداتا دربار پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی