فیصل ٹاؤن، ایک شخص گھر میں پرُاسرار طور پر ہلاک ہوگیا

فیصل ٹاؤن، ایک شخص گھر میں پرُاسرار طور پر ہلاک ہوگیا

 لاہور(کرا ئم سیل) فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ایک شخص گھر میں پرُاسرار طور پر ہلاک ہوگیا، پولیس نے حالات مشکوک قرار دیتے ہوئے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن کے علاقہ Gبلاک کے رہائشی ڈاکٹر طارق اپنے گھر میں پرُ اسرا طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادی ۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نے شک کی بناء پردو افراد کو حراست میں لیکر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...