ڈ کیت گینگ کے چارملزمان سر غنہ سمیت گر فتار، نا جائز اسلحہ اورگاڑی برآمد

ڈ کیت گینگ کے چارملزمان سر غنہ سمیت گر فتار، نا جائز اسلحہ اورگاڑی برآمد

لاہور(کرا ئم سیل) نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس لاہور نے قو می شاہرات پر سنگین وار داتوں میں ملوث ڈ کیت گینگ کے چارملزمان کو سر غنہ سمیت گر فتار کر کے انکے قبضہ سے نا جائز اسلحہ اور مسروقہ گاڑی بر آمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق مو ٹر وے پولیس کے پٹرولنگ افسران رانا طارق ، خو رشید عالم اور محمد حسن نے دوران پٹرولنگ کار نمبری AB-4209کو دیکھا جس کی نمبر پلیٹ مشکوک اور ٹو ٹی ہوئی تھی ، ر کنے کا اشارہ کیا ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی اور فرار ہونے کی کو شش کی جس پر مو ٹروے پولیس نے تعا قب کیا اور کمانڈو ایکشن کر تے ہوئے چار ملزمان محمد اشرف، محمد سلیم ، سجاد سا کن چھا نگا مانگا اور اظہر علی سکنہ جمبر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ گاڑی بر آمد کر لی ۔ ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ قومی شاہرات پر ہونے والی وارداتوں میں ملوث ر ہے ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...