ٹبی سٹی، 70سالہ شخص کی لاش برآمد

ٹبی سٹی، 70سالہ شخص کی لاش برآمد

 لاہور (کرائم سیل) ٹبی سٹی کے علاقہ میں 70سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکسا لی چو ک میں 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہی گیروں نے پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے موقع ر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا موقع پر لاش کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی ۔

مزید : علاقائی