ساندہ ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد زخمی ہوگئے

ساندہ ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد زخمی ہوگئے

لاہور(کرا ئم سیل )ساندہ کے علاقہ میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقہ بازار حکیماں میں واقع مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد ملبے تلے دب گئے ۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122اور ایدھی کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا اور ہسپتال میں منتقل کردیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید : علاقائی