جیل کومردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی خارج ازامکان ہے

جیل کومردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی خارج ازامکان ہے

 لاہور)انویسٹی گیشن سیل) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری جیل کومردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی خارج ازامکان ہے ۔ترجمان نے اس حوالے سے گذشتہ روز بعض اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کی دوٹوک الفاظ میں تردیدکرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قراردیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں پچھلے کئی برسوں سے ایک جدیدسلاٹرہاؤس کام کررہاہے جہاں میڈیکل آفیسراورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی موجودگی میں زندہ اورتندرست مرغیوں کاحفظان صحت کے اصولوں کی روشنی میں گوشت بنایا اورپکایاجاتا ہے۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ 26مئی کوبھی رجسٹرڈکنٹریکٹر کی طرف سے زندہ اورتندرست مرغیاں سپلائی کی گئیں اورانہیں حسب ضابطہ جیل کے اپنے سلاٹرہاؤس میں ذبح کیا گیا۔ رجسٹرڈ کنٹریکٹر کے سواکوئی دوسرافرد جیل کومرغیوں سمیت کسی قسم کاسامان سپلائی نہیں کرسکتا ۔ ترجمان نے بتایا کہ اسیران کی خوردونوش کے حوالے سے جیل خانہ جات کی محکمانہ پالیسی انتہائی واضح اورشفاف ہے ۔مذکورہ خبر کے پیچھے مختلف کنٹریکٹرز کی باہمی کاروباری عداوت بھی کار فرما ہوسکتی ہے۔

مزید : علاقائی