سانحہ ڈسکہ کے مقتولین کی رسم قل ادا،سرکاری ادارے بند،پولیس اور رینجرز کا گشت

سانحہ ڈسکہ کے مقتولین کی رسم قل ادا،سرکاری ادارے بند،پولیس اور رینجرز کا گشت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)سانحہ ڈسکہ کے بعد تمام سرکاری ادارے اور سکول وکالجز بند رہے جبکہ نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری ادارے کھلے رہے ، پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز وقفہ وقفہ کے بعد شہر میں گشت کر تے رہے تاہم کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ۔مقتول وکلاء رانا خالد عباس کی رسم قل ان کے آبائی گاؤں سیخواں اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کی رسم قل کے ان کے آبائی گاؤں موضع چھانگا میں ادا کی گئی۔رسم قل میں جسٹرار لاہور ہائیکورٹ ،رانا عبدالستار ایم پی اے اور وکلاء کی کثیر تعداد کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پر وکلاء نے احتجاجا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔علاوہ ازیں سانحہ ڈسکہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء صدر بار رانا خالد عباس اور عرفان چوہان کی یاد میں آج ڈسکہ بار روم میں ایک تعزیتی ریفرنس ہو گا جس میں پاکستان بار اور پنجاب بار کونسلز،لاہور ہائیکورٹ، گوجرانوالہ ڈویژن کے وکلاء اور ججز شرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -