ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -بتایا جاتا ہے کہ سبزہ زار کے علاقہ میں فرخ عظیم سے ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں کی نقدی و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے ۔غازی آباد کے علاقہ میں شکور کے گھر سے چور اسکی رائفل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ہربنس پو رہ کے علا قہ قلند ر پو رہ میں شا ہد الیا س کے گھر سے 3لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ۔ شما لی چھا ؤ نی آ راے با زارسٹا پ پر طا ہر کی دکا ن سے چا ر ڈاکو ؤ ں نے مو با ئل فو نز اور ایک لا کھ پچیس ہزار کی نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوؤں نے ٹا ؤ ن شپ کا لج روڈ پر ملک اویس کی فیملی سے ایک لاکھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ڈیفنس میں راشد سے ایک لا کھ 95ہزاراورمو با ئل فو ن ،بادامی باغ داتا نگر میں خلیل سے 75ہزار،ما ڈل ٹاؤن میں سجا د سے90ہزاراور مو با ئل فو ن ،غا لب ما ر کیٹ نثا ر احمد سے 2لا کھ روپے کی نقد ی اور لیپ ٹا پ ،گارڈن ٹاؤن راجہ ما ر کیٹ میں شیر فر وش کی دوکا ن سے 15ہز ار روپے اور مو با ئل فو ن ،اردو با زار سے وقا ص شبیرسے 60ہزاراور مو با ئل فو ن،رائیونڈ سٹی میں جاوید سے 50ہزار،نو اب ٹا ؤ ن کے علا قے میں اشتیا ق کی فیملی سے 70ہز ار رپے کی نقد ی ، مو با ئل فو ن اور طلا ئی زیو رات چھین لئے۔علاوہ ازیں شاہدرہ ٹا ؤ ن سے احمد ،گڑھی شاہو سے نعیم،ہنجر وال سے اذان،بھا ٹی گیٹ سے رفیق،شادباغ سے اشتیاق،مصری شاہ سے شا ہد،غازی آباد سے حنیف،شما لی چھاؤنی سے لیا قت بٹ،سرور روڈسے شیخ انوار ،فیصل ٹاؤن سے آصف، کاہنہ سے آصف، نشترکالونی سے صدیق،لیاقت آباد سے اصغر، چوہنگ سے منیر اور جوہرٹاؤن سے جنیدکی موٹرسائیکلیں جبکہ ٹاؤن شپ سے انواراورکوٹ لکھپت سے ایو ب کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...