کاہنہ ،گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے چچی کو قتل کر دیا ،ملزم گرفتار

کاہنہ ،گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے چچی کو قتل کر دیا ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم سیل)کاہنہ کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے سگی چچی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے جائے ووقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بھی بر آمد کر لیا ہے۔اہل علاقہ اور مقتولہ کے لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ر وز کاہنہ کے علاقہ چھیڈو گاؤں میں گھریلو تنازع پر حسین نامی نوجوان نے اپنی چچی 50سالہ سیماں بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے ووقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بھی بر آمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...