لبرٹی مارکیٹ چالان سے بچنے کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ لفٹر کے سامنے لیٹ کر ہاتھ جوڑ دیئے

لبرٹی مارکیٹ چالان سے بچنے کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ لفٹر کے سامنے لیٹ کر ...

لاہور(بلا ل چو ھدری ) لبرٹی مارکیٹ ،چالان سے بچنے کے لیے نوجوان کا انوکھاا قدام ،لفٹرکے سامنے لیٹ کر ٹریفک وارڈنز کے آگے ہاتھ جوڑ دئے ،بعد ازاں مجمع اکٹھا ہونے پر ٹریفک وارڈنز نے نوجوان کو چالان کیے بغیر جانے دیا البتہ ایک اور راہگیر نے کٹے ہوئے چالان پر اپنا نام لکھوا کرخود چالان کروا لیا ۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کا رہائشی19سالہ ملک زین اعوان اپنی گاڑی نمبر LEc 8824پر گزشتہ شام لبرٹی مارکیٹ جا رہا تھا جہاں پر گلبرگ سیکٹر کے ٹریفک وارڈنز گاڑیوں کا چالان کرنے میں مصروف تھے۔اس کی گاڑی کو دیکھ کر ٹریفک وارڈن اقبا ل بھٹی نے اسے روک لیا۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان ملک زین اعوان نے بتایا کہ اس نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کوئی غلطی نہیں کی تھی لیکن پھر بھی ٹریفک وارڈن نے اس کا چالان کرنا شروع کر دیا اور اس کی گاڑی کو لفٹر کی مدد سے اٹھا نے کی کوشش کی جس پر وہ احتجاجا گاڑی کے آگے لیٹ گیا اور ہاتھ جوڑ کر پولیس اہلکار سے اپنی ناکردہ غلطی کی معافی مانگنے لگا لیکن پولیس اہلکارنے اس کی ایک نہ سنی اور چالان کاٹنے میں مصروف ہو گیا ۔نوجوان کو زمین پر لیٹا دیکھ کر ٹریفک وارڈن غلام نبی اور دیگر وارڈنزا ور راہگیر موقع پر جمع ہو گئے اور انہوں نے اقبال بھٹی کو چالان نہ کرنے کا کہا لیکن اس نے عذر پیش کیا کہ چالان لکھ لیا ہے جس پر موقع پر موجود ایک شہری نے اپنی گاڑی کا نمبر دے کر اپنا چالان کروایا اور نوجوان کی جان خلاصی کروائی ،معاملہ ٹھنڈا ہوتے ہی نوجوان گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...