متعدد وارداتوں میں ملوث خرم موٹر سائیکل چور گینگ کا سر غنہ ساتھی سمیت گرفتار

متعدد وارداتوں میں ملوث خرم موٹر سائیکل چور گینگ کا سر غنہ ساتھی سمیت گرفتار
 متعدد وارداتوں میں ملوث خرم موٹر سائیکل چور گینگ کا سر غنہ ساتھی سمیت گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پرغازی آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خرم موٹر سائیکل چور گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ امتیاز سرور کے حکم پر ڈی ایس پی شمالی کینٹ سرکل منصور الحسن نے ایس ایچ او غازی آباد انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر اور سب انسپکٹر وسیم اقبال ، اعجاز احمد بھٹی ، اے ایس آئی فریاد علی سمیت وقار برکت، محمد آصف ، محمد عدنان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث خرم موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرنے کاحکم دیاجس پر ایس ایچ اوغازی آباد انسپکٹر عتیق احمداور اس کی ٹیم نے شب و روز کی جدوجہد کے بعد خرم موٹر سائیکل چورگینگ کے2ملزمان خرم اوراویس کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے7مقدمات ٹریس ہوئے ۔ملزمان کومزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزیدمقدمات ٹریس اور برآمدگی کی توقع ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے خرم موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او غازی آباد عتیق ڈوگر اور خصوصی پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی