شفیق آ با د ، 48گھنٹے میں دوسری بوری بند خاتون کی نعش بر آمد

شفیق آ با د ، 48گھنٹے میں دوسری بوری بند خاتون کی نعش بر آمد
 شفیق آ با د ، 48گھنٹے میں دوسری بوری بند خاتون کی نعش بر آمد

لاہور (کرا ئم سیل ) شفیق آ با د کے علاقہ میں 48گھنٹے میں دوسری بوری بند خاتون کی نعش بر آمد ،پولیس نے مقد مہ در ج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آ با د کے علا قہ بند روڈ کے قریب ایک بوری میں 50سالہ نامعلوم خاتون کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے مو قع پر پہنچ کرلا ش کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ وا ضح ر ہے کہ2روز قبل شفیق آ با دکے علاقہ سے حا ملہ خا تون کی نعش ملی تھی جسکی تا حا ل شنا خت نہ ہو ئی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...