شادی سے چندروز قبل 16سالہ لڑکی کو محلہ داروں نے اغوا کر لیا

شادی سے چندروز قبل 16سالہ لڑکی کو محلہ داروں نے اغوا کر لیا
 شادی سے چندروز قبل 16سالہ لڑکی کو محلہ داروں نے اغوا کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کرا ئم سیل ) سبز ہ زار کے علاقہ میں شادی سے چندروز قبل 16سالہ لڑکی کو محلہ داروں نے اغوا کر لیا ،ملزمان کا سراغ لگنے کے باوجودپولیس لڑکی کو باز یاب نہ کر واسکی ۔لڑکی کی ماں پولیس افسروں کے دفاترکے چکر لگاتے لگاتے تھک گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ کی رہائشی زرینہ کی 16سالہ بیٹی مقدس کو محلہ دار یونس وغیرہ شادی سے چند دن قبل اغواکر کے لے گئے تھے ۔ متاثرہ خاتون نے روز نامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی چند دن بعد ہو نے والی تھی کہ محلہ کے لڑکوں یونس ،قیصر اور نعیم نے اس کو اغوا کر لیا ۔پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا تو لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے نہ تو کسی ملزم کو گرفتار کیا اور نہ ہی میری بیٹی کو باز یاب کر وا یا جا سکا ہے ۔

مزید : علاقائی