قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے، محمود الر شید

قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے، محمود الر شید

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف ملک سے ظلم کی اندھیری ختم کر کے ہی دم گی‘ہم ملک میں ایسی حکو مت لائیں گے جس میں قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا ئیگا تحریک انصاف ایسا نظام لائے گی جہاں انصاف سمیت تمام بنیادی سہو لتیں ملیں گی ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے بہت سے وعدے کیے مگر آج تک ان پر عمل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت کو لوٹنے والوں کوانکے انجام تک پہنچا ضروری ہے اورایسے لوگوں کے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ کیلئے دروازے بند ہونے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کیلئے الیکشن میں کا میابی کیلے ایماندار قیادت اور قومی سوچ رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے اور تحر یک انصا ف کے پاس عمران خان کی شکل میں ایماندار لیڈر موجود ہے جو ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔ محمود الر شید

مزید : صفحہ آخر